بلوچستان میں شہید ہونیوالے فوجی افسرقابل فخرہیرو ہیں،سیاسی رہنما

05 اگست ، 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی،خبرنگار)) ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا اجلاس محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت ہوا،جس میں علامہ نصیر احمد نورانی،حافظ محمد اقبال گھمن،میجر عبد المجید ایڈوکیٹ،لعل محمد خان،انجینئر علی رضا نقوی،حسن فاروق،قاری عبد الشکور اوردیگرہنمائوں نے شرکت کی اور شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری نے کہا کہ سیلاب زدگان کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں پر مامور آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ جام شہادت نوش کرنیوالے قوم کے قابل فخر ہیرو ہیں اعجاز چوہدری نے کہا کہ شہداء نے پوری قوم کوسوگوارکردیا۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورس کے فرض شناس اور بہادر جوان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، جنہوں نے مادر وطن کی بقاءو سلامتی کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔