ٹیکسٹائل ملز میں دوسرے روزبھی کرنٹ لگنے سے 3مزدور بے ہوش

05 اگست ، 2022

چوہنگ (نامہ نگار ) سندر کے علاقہ موہلنوال میں واقع ایک ٹیکسٹائل ملز میں دوسرے روز بھی بجلی کا کرنٹ لگنے سے 3 مزدور بے ہوش ہو گئے ملز انتظامیہ نے تینوں مزدوروں کو جس میں ایک خاتون ورکر بھی شامل تھیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ملز انتظامیہ نے نقص تلاش کرنے کے لئے پروڈکشن ہال سیل کر کے پانچ روز کے لئےفیکٹری بند کردی ۔