ٹرک اوررکشے میں ٹکر ،ایک شخص جاں بحق،4خواتین زخمی

05 اگست ، 2022

کاہنہ(نامہ نگار) ہلوکی گاوں کا رہائشی شیر محمد اور 4خواتین رکشے میں سوارجا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار منی ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے رکشے میں سوار 20 سالہ شیر محمد موقع پر دم توڑ گیا ۔ 4 خواتین حنفیہ بی بی،ارشاد بی بی،زرینہ بی بی اور سعادت بی بی شدید زخمی ہو گئیں۔