ہسپتالوں اورکلینکس میں اعلیٰ معیار کو یقینی بناناضروری ہے، لیفٹننٹ جنرل(ر) خالد مقبول

05 اگست ، 2022

لاہور (خصوصی نمائندہ)سابق گورنر پنجاب و چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ، انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لیفٹننٹ جنرل(ر) خالد مقبول نے کہا ہے کہ انسانی زندگی اور جانیں صحت کے شعبہ سے وابستہ ہیں لہذا ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز میں اعلیٰ معیارات کو یقینی بنانا ضروری ہے، صحت کے ہر شعبہ میں کوالٹی ایشورنس اور چیک اینڈ بیلنس کا مضبوط نظام ضروری ہے تاکہ لوگ اپنے سسٹم پر اعتماد کریں اور علاج کیلئے بیرون ملک نہ جائیں۔