یوم شہداءپولیس پرتقریبات، قبروں پرحاضری ،فاتحہ خوانی

05 اگست ، 2022

لاہور( کرائم رپورٹر ،کرائم رپورٹر سے ،خصوصی نمائندہ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نےاپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر اور قوم کے ہیرو ز ہیں۔ یوم شہداء ریلویز پولیس کے موقع پر سی پی او میں یوم شہداء کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی ۔ آئی جی ریلویز نے روالپنڈی ڈویژن میں شہداء کی فیملی کے ساتھ وقت گزارا ۔سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر نے شہید ڈی آئی جی سید احمد مبین کی قبر پر حاضری دی۔ آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پولیس فورس کا امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کو شکست دینے میں شاندار کردار رہا ہے۔ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے خصوصی دستاویزی فلم جاری کی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے یوم شہداء پولیس پر شہید کانسٹیبل محمد عتیق کی قبر پر حاضری دی۔