تمام کارکن سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پہنچیں ،اسلامی جمعیت طلباء

05 اگست ، 2022

لاہور ( پ ر ) ملک بھر میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیشِ نظر ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلب پاکستان شکیل احمد نے طلبہ سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پرسیلاب زدگان کی مدد کو پہنچیں۔