راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی بلڈ ڈونیشن کیمپ

05 اگست ، 2022

لاہور(خبرنگار)راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ہیومن ریسورس سربراہ راشد ترابی کی زیر نگرانی سندس فاؤنڈیشن کا خون عطیہ کیمپ لگایا گیا ،کیمپ میں روڈا کے درجنوں ملازمین نے خون کا عطیہ دیا ۔ عمران امین سربراہ روڈا نے شرکاءسے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ مریض کو خون دیکر اس کی زندگی بچانا انسانیت کا قابل قدر عمل ہے۔