فوڈاتھارٹی:ناقص انتظامات پر پیزا برانڈ کی پروڈکشن بند

05 اگست ، 2022

لاہور( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص انتظامات پر پیزا برانڈ کی پروڈکشن بندکر دی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کے مطابق شالیمار لنک روڈ پر واقع پیزا پوائنٹ پر چھاپہ مارا گیا جہاں پر ناقص انتظامات پر پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی ۔ پیزا پوائنٹ پرحشرات کی بہتات اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر کارروائی کی گئی۔