لاہور(خبرنگار) ایل ڈی اے کے ڈائریکٹرجنرل عامر احمد خان کی زیرصدارت شہر میں جاری میگا پراجیکٹس کا جائزہ لینےکیلئے اجلاس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار اورشفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے ۔ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے مزید منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ چیف انجینئر ٹو مظہر حسین نے بتایا کہ داتا گنج بخش فلائی اوور کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اورمنصوبے کا97 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ سگیاں روڈامپرومنٹ پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ فیروز پورروڈ پر لاہور برج کی توسیع پرکام جاری ہے ۔ منصوبے کا75فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ لاہور برج کی توسیع سے فیروز پورروڈ پر ٹریفک روانی میں بہتری آئیگی۔ شہر میں ٹریفک کے شدید دباؤ پیش نظر ملتان روڈ پر سمن آباد چوک میں بھی انڈر پاس بنایاجائیگا۔
لاہور پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے گلبر گ مین مارکیٹ کی شاہراہ سنٹر میڈین پر خوبصورت مونومنٹ بنایا گیا...
لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے افرہ لیاقت کو الیکٹریکل انجینئرنگ ، جبکہ تحسین الٰہی کو...
لاہورصوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس...
لاہورپیپلز پارٹی کی صوبائی ٹاسک کمیٹی برائے تنظیمی امور کا حسن مرتضی کی زیر صدارت ہوا ، میاں مصباح الرحمن...
لاہورامیر جمعیت علمائے اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، مولانا محمد عمیر...
لاہوروزیر لائیو سٹاک و زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں اجلاس ہوا ۔...
لاہور پلس پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھر میں جاری مشترکہ اراضی کی تقسیم کے حوالے سے ایک ونڈا ایک مالک کی مہم بھرپور...
لاہورخاتون سے 2افراد نے مبینہ زیادتی کی ، تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ میں خاتون رکشہ میں جارہی تھی کہ گارڈ کی...