پاکستان سٹیل ملز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے چلائی جائے:پیاف

05 اگست ، 2022

لاہور (اپنے نامہ نگارسے)پیاف کے چیئرمین فہیم الرحمان سہگل نےحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان سٹیل ملز قومی ادارہ ہے اس کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سےسٹیل ملز کو چلایا جائےجس سےسٹیل ملز کی پیداوار10لاکھ سےبڑھ کر30ملین ٹن ہوجائیگی اور پاکستان سٹیل ملز ہولڈنگ کمپنی کی طور پر موجود رہے گی۔ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے صرف 50ارب کی ضرورت تھی حکومت نے یہ رقم خرچ کرنے کی بجائے525ارب کا خسارہ و نقصان برداشت کرلیا۔ پاکستان سٹیل ملز ملک میں ہالٹ رولڈکوائل اور سلیب بنانے والا واحد ادارہ ہے جو عرصہ دراز سے بند پڑا ہے جس کی بحالی از حد ضروری ہے تاکہ ملک سٹیل کی پیداوار میں خودکفیل ہوسکے ۔پاکستان سٹیل ملزکی بحالی سے ملک کی لوہے کی ضروریات پوری ہونگی اوردرآمدات پر انحصار کم سے کم ہوتا جائیگا۔