کسٹمز سولر کےکنٹینرز فوری کلیئر کرے: سولر ایسوسی ایشن

05 اگست ، 2022

لاہور(جنگ نیوز)پاکستان سولر ایسوسی ایشن کےچیئرمین رانا عباس نےکہا ہے کہ کسٹمز سولر کےکنٹینرز فوریکلیئر کرے ، جو کئی ماہ سے مختلف پورٹس پر بوجوہ کلیئرنس روکے ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں سولر انرجی کو فروغ دینے کے ضرورت ہے تاکہ توانائی کی کمی کو پورا کیا جاسکے ۔سٹیٹ بینک کی منظوری نہ دئیے جانے سے یہ کنٹینرز مختلف پورٹس پر رکے ہوئے ہیں ۔