لاہور (سودی)سٹاک مارکیٹ میں جاری تیزی کا رجحان گزشتہ روز بھی برقرار رہا۔ دو سو سے زائد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ سمیت انڈیکس اور مجموعی مالیت بھی بڑھ گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی تیزی سے ہواجو آخر تک جاری تھی۔ اس دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 562پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا مگر آنے والی پرافٹ ٹیکنگ کے باعث آخر میں یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ ایک روز قبل کی بہتری کا تسلسل سمیت ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہونا، صنعتی اداروں کو خام مال کی درآمد کیلئے، بینکوں سے ایل سی کی دستیابی، آئی ایم ایف سے رواں ماہ قسط ملنے کی یقین دہانی، عالمی منڈی میں پاکستان بانڈز کی قدر میں بہتری، ٹی بلز پر شرح مارک اپ میں کمی کے بعد ملکی معاشی حالات میں بہتری کے آثار پیدا ہونا سمیت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنا اور چین کی طرف سے قرضہ کی وصولی موخر کرنا شامل تھے۔ گزشتہ روز بینکوں اور بیرونی فنڈز کی نیٹ سیل تھی جبکہ نجی سرمایہ کاروں اور میوچل فنڈز نے نیٹ خریداری کی۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ انڈیکس 357پوائنٹ کے اضافہ سے 41425پر آ گیا۔ 212کمپنیوں میں اضافہ، 107میں کمی اور 24میں استحکام رہا۔ 27کروڑ 54لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔
لاہور لاہور میں آج بارش کا امکان ہے۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ...
لاہوروالڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے انارکلی کے تاریخی مقبرے کی بحالی کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے۔...
لاہور مون سون کی جاری بارشوں کے دوران جناح ہسپتال لاہورکی ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کی چھتیں ٹپکنے لگی ہیں...
لا ہو ر اچھرہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں کمسن بچہ زخمی ہو گیا۔
لاہور موسم برسات کے پیش نظر سکولوں میں بارشی پانی کے فوری نکاس اور شارٹ سرکٹ سے بچنے کے لیے الرٹ جاری، سرکاری...
لاہور لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 38 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد برائلر گوشت کی نئی...
لاہور نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی مشاورتی نشست...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے...