بجلی کارکنوں نےیوم شہداء منایا

05 اگست ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)محکمہ بجلی کے کارکنوں کو بجلی کے کام پر غیر محفوظ حالات کار کی وجہ سے فرائض کی سرانجام دہی کے دوران ایک سال میں 28 شہیدہونے والے لائن سٹاف کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین نے" یوم شہداء" منایا گیا- بزرگ مزدور راہنماخورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سٹاف کی کمی دور کرے ۔