یوریا کی خرید و فروخت کے حوالے سے ہدایات جاری

05 اگست ، 2022

خانیوال (نمائندہ جنگ) محکمہ زراعت نے یوریا کی خرید و فروخت کیلئے ہدایات جاری کردیں۔کسان اپناکوٹہ چیک کرنے کیلئے اپنا شناختی کارڈ 8070 پر بھیجے گا۔ یوریا خریدنے کیلئے مطلوبہ ڈیلر کو CNIC نمبر فراہم کریگاجو محکمہ زراعت کے پورٹل پر اسکا کوٹہ چیک کرکےکسان کے رجسٹرڈ نمبر پر ون ٹائم پاس ورڈ بھیجے گا جس پر یوریا فراہم کیا جائیگا۔