لمپی سکن بیماری بارےتحقیقی معاونت کیلئےکوشاں ہیں:وی سی ویٹرنری یونیورسٹی

05 اگست ، 2022

لاہور (اے پی پی)لمپی سکن ویکسین کی پیداوار میں اضافہ کیلئے سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد مالک بھُلہ کی زیر صدارت اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنر ی اینڈ اینیمل سائنسز لاہور پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے بتایا کہ لمپی سکن بیماری پر قابو پانے کیلئے ویٹرنری یونیورسٹی محکمہ لائیوسٹاک کو ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔، ویٹرنری یونیورسٹی نہ صرف شعبہ تحقیق بلکہ ویکسین پروڈکشن کیلئے بھی محکمہ لائیوسٹاک کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔