زر مبادلہ ذخائر میں 19کروڑڈالرکی کمی

05 اگست ، 2022

لاہور(سودی)سٹیٹ بینک کے مطابق 29 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میںبیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ ذخائر19کروڑ کمی سے 14 ارب 20کروڑ87لاکھ ڈالر رہ گئے۔ سٹیٹ بینک کے پاس8 ارب38 کروڑ54 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں میں 5ارب82 کروڑ33لاکھ ڈالر موجود تھے۔