سرکلر11کے تحت پیشگی شرط لاگو نہیں ہونی چاہیئے:لاہور چیمبر

05 اگست ، 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سٹیٹ بینک کی ٹیم نے لاہور چیمبرکا دورہ کیا جس کا مقصد کاروباری برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اجلاس میں سٹیٹ بینک کے ڈپٹی چیف منیجر محمد طاہر، لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر اوردیگر بھی شریک تھے۔ اجلاس کے شرکا نے کہا کہ 5 جولائی 84-85-87 کے سرکلر 11 کے تحت الیکٹریکل مشینری، آلات، پرزہ جات اور موٹر گاڑیوں کی درآمدکیلئےسٹیٹ بینک سے پیشگی منظوری کی شرط ان آرڈرز پر لاگو نہیں ہونی چاہیے جو سرکلر کے اجراء سے پہلے جاری یا پھر کنسائنمنٹس بندرگاہوں پر پہنچ چکی تھیں ورنہ درآمد کنندگان کو بھاری نقصان ہوگا۔ بینک درآمدی دستاویزات جاری نہیں کررہے جبکہ انٹربینک ریٹ سے زیادہ رقم وصول کی جارہی ہے۔ تاجر برادری انٹربینک ڈالر ریٹ مقرر کرنے کا طریقہ کار سمجھنے سے قاصر ہے۔ بینک من مانے طریقہ کارپر ایل سی کھول رہے ہیں۔