ایل ڈی اے کی جائیدادوں کا تحفظ یقینی بنایاجائے:ڈی جی

05 اگست ، 2022

لاہور(خبرنگار)ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی زیرصدارت ٹاون پلاننگ ونگ کا اجلاس ہوا۔ڈی جی نے کہا کہ ایل ڈی اے کی جائیدادوں کا تحفظ یقینی بنایاجائے اور ریونیو جنریشن کے نئے مواقع تلاش کئے جائیں ۔ ماحول کو بہتر بنانے کیلئے روف ٹاپ گارڈننگ پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے اورگلبرگ سکیم کی ری کلاسیفکیشن کی جائے۔