سری نگر، مظفر آباد(نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات کو تین سال مکمل ہونے پر آج آزادکشمیر اور پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال اور یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہوگی ، سول کرفیو اور بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے، آزاد کشمیر میں بھی بھارت کے خلاف احتجاجی جلسے جلوس اور مظاہرے ہوں گے۔ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج درج کریا جائے گا ۔ سول سوسائٹی کی تنظیمیں کشمیری عوام کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے سیمیناروں اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کریں گی۔ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت جاوید میر نے بتایا کہ مظفرآباد میں سب سے بڑی ریلی پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر اور پاسبان حریت کے باہمی اشتراک سے سینٹرل پریس کلب کے سامنے آزادی چوک سے اقوام متحدہ کے مشن دفتر تک پیدل مارچ کرتے ہوئے جا کر سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریس کے نام بھارتی مظالم اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام، دنیا کے طویل ترین لاک ڈاؤن اور کرفیو کے نفاذ پر احتجاجی میمورنڈم پیش کرے گی۔
کراچیانمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں تفتیشی افسر نے عبوری چالان عدالت میں جمع کرا...
لاہورایران کی قومی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ 2026کے سلسلے میں پہلی بار امریکا پہنچ گئی ہے۔ایرانی ٹیم نے لاس اینجلس...
لاہور فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ایف کے مقابلے میں سویڈن نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیونس کو ایک کے...
لاہوراین سی اے وائٹ بال کیمپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے پی سی بی میڈیکل ٹیم کی...
لاہورپاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔پی سی بی کی جانب سے اعلان کیے گئے...
لاہورڈاکٹر یاسمین راشد نے کوٹ لکھپت جیل سے وکیل رانا مدثر عمر کےذریعے بیان جاری ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کوٹ...
لاہور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چینی اسٹریٹجک شیئر ہولڈرز نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں اپنی طویل المدتی...
لاہورپنجاب حکومت نے گندم کی مارکیٹ قیمت کے تعین اور خریداری کے لیے ایک نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے...