اسلام آباد ( طاہر خلیل ) سیاسی اور قانونی جنگ ایک ساتھ چل رہی ہے ، عمران خان کی نا اہلی کا معاملہ ہے اور ساتھ ہی میاں نواز شریف کی اہلیت بحالی معاملہ بھی چل رہا ہے ، میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں ہیں ، فیصلہ ساز اور پالیسی ساز جانتے ہیں کہ لیول پلئینگ فیلڈ کا تقاضا ہے کہ خان صاحب کے مقابلے کیلئے میاں صاحب کو بھی گیم میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے ، گزشتہ ماہ اسحٰق ڈار کی واپسی کا پکا پروگرام تھا، 17 جولائی کے ضمنی انتخابات میں پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی شکست اور اس کے نتیجے میں حمزہ حکومت کا خاتمہ منظر نامے میں بڑی تبدیلی اور اسحٰق ڈار کی واپسی بھی موخر ہو گئی لیکن میاں نواز شریف کی
واپسی کی تیاریاں برقرار ہیں اور میاں صاحب کے قریبی حلقے حکمت عملی بیان کرتے ہیں کہ میاں صاحب آئیں گے راہداری ضمانت حاصل کر یں گے اور سزا معطل کرانے کا کیس لڑیں گے ، تا حیات نا اہلی ا شکار جہانگیر ترین بھی ہیں اور اب اتحادی حکومت کی سر توڑ کوشش ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ریفرنس کے ذریعے عمران خان کی نا اہلی ممکن بنائی جارہی ہے ،ماہرین کا مانناہے کہ تاحیات نا اہلی ختم کرنے کا واحد راستہ آئینی ترمیم ہے ، اگر حکومت انتخابی اصلاحات پر تیار ہو تو پی ٹی آئی حکومت اور پارلیمنٹ کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کر سکتی ہے ، اسلئے ن لیگ اور پی ٹی آئی کا مکالمہ بعید از قیاس نہیں ، حالات نے حکومت کو تگڑا کر دیا ہے اور یہ طے کر لیا گیا ہے کہ محاذ آرائی اور تصادم کا چلن اپنایا تو عمران خان کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔
مزید خبریں
-
پیرس فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواح میں منعقد ہونے والی بڑی بین الاقوامی دفاعی اور سکیورٹی نمائش میں...
-
راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کی وفاقی و صوبائی وزرا اور...
-
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نےقوانین کے برعکس چیئرمین پیمراء کی تعیناتی کیخلاف درخواست پروفاقی...
-
کراچی کراچی میں گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے 16 تا 18 جون...
-
اسلام آ باد کےالیکٹرک پرروا ں مالی سال کے پہلےدس ماہ کےدوران وفاقی حکو مت کےواجبات میں145ارب روپےکا اضا فہ...
-
کراچی گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر سے 457 پروازیں آپریٹ 44 منسوخ ہوئیں جبکہ 44 پروازوں میں 1 سے 19 گھنٹے تک تاخیر...
-
لاہور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ...
-
لاہور فیفا ورلڈ کپ 2026میں ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا۔دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں دو، دو...