لاء گیٹ ٹیسٹ میں مبینہ غلطیاں پنجاب بار کونسل کاایچ ای سی کو خط گریجوایٹس کو ریلیف دینے کا مطالبہ

05 اگست ، 2022

لاہور(جنگ نیوز) سید جعفر طیار بخاری وائس چیئر مین ، محمد فاروق کھوکھر چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی اور لیگل ایجوکیشن کمیٹی بشمول چیئر مین محمد احمد قیوم و دیگر ممبران پنجاب بار کونسل نے 24 جولائی کو منعقدہLaw Gatٹیسٹ کے سوالیہ پیپر میں مبینہ غلطیوں کی شکایات کا نوٹس لیا ہے انہوں نے چیئر مین ایچ ای سی سے مطالبہ کیا ہے کہ جن شکایات کی بذریعہ پنجاب بارکونسل نشاندہی کی گئی ہے ان کی بابت طالب علموں کی فی الفور دادرسی کی جائے اور غلطیوں کے اضافی نمبر دیے جائیں۔