اقوام متحدہ کمیٹی نے فرانس میں ہیڈاسکارف پر پابندی غلط قرار دیدی

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے مطابق فرانس میں مسلم خاتون کو سرکاری سکول میں پیشہ وارانہ تربیت کے دوران اسکارف پہن کر شرکت سے روکنا امتیازی سلوک کا نشانہ بنانا ایک غیرانسانی اور ناقابل قبول فعل ہے۔ دستاویز کے مطابق جب نعیمہ میزہود وہاں پہنچیں تو پیرس کے مضافات میں واقع سکول کے ہیڈ ٹیچر نے انہیں سکول میں داخل ہونے سے روک دیا۔ اس واقعے سے 6 سال قبل 2004 میں فرانس نے ریاستی سکولوں میں طلبہ کے حجاب اور دیگر مذہبی علامتی لباس اور اشیاء پہننے پر پابندی عائد کردی تھی۔