عمرہ زائرین کیلئے پی آر سی ٹیسٹ اور ویکسینیشن کی شرط ختم زائرین عمرہ کیلئے کووڈ میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا

05 اگست ، 2022

ریاض( جنگ نیوز)سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے ریپڈ پی آر سی ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کی شرط بھی ختم کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کردی ہے کہ دیگر ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو مملکت میں داخلے کے لیے منفی پی آر سی ٹیسٹ کے نتائج کی مزید ضرورت نہیں ہوگی، تاہم زائرین عمرہ کے لیے کووڈ میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حکام نے عمرہ ویزا سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ زائرین سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ دیگر شہروں کا سفر بھی کر سکیں گے۔