اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) جس قومی اسمبلی کو دھتکار کر عمران خا ن اور تحریک انصاف کے ارکان روتے گاتے چار ماہ قبل نکلے تھے اور پراسرار طور پر وہاں سے مستعفی ہوگئے تھےجمعرات کو دوبارہ اس کی دہلیز پر پہنچ گئے وہ الیکشن کمیشن کےخلاف رونا دھونا کرنے آئے تھے۔ تحریک انصاف کے 121؍ ارکان نے احتجاجاً استعفی دیا تھا آج شاہراہ آئین پر پہنچے اس کے ارکان کی تعداد پچاس کے لگ بھگ تھی جس سے کم از کم یہ عیاں ہوگیا کہ عمران خان کے کم از کم ستر ارکان قومی اسملی کوان سےخاطر خواہ دلچسپی باقی نہیں رہ گئی استعفوں کی تصدیق کا مرحلہ آتا ہے تو اس میں عمر ان کے لئے خفت کا بہت سامان موجود ہے۔ اسے عمران خان کی چابکدستی کہا جاسکتاہے یا عیاری قرار دیا جاسکتا ہےکہ انہیں جس ادارے یا دفتر سے باز پرس کا اندیشہ ہو وہ اس کے خلاف دشنام و الزام کا بازار گرم کردیتے ہیں، الیکشن کمیشن نے جس پامردی سے عمران کی دھمکیوں، گالیوں، الزامات اور دیگر خرافات کا مقابلہ کیا ہے وہ ملکی تاریخ میں اداروں کی اور اولولعزمی کی شاندار تاریخ رقم کرگیا ہے ،اب کوئی معجزہ ہی عمران خان کو میدان سیاست سے بے دخل ہونے سے بچاسکے گا،قومی مفادات کو جس قدر تحریک انصاف کے اقتدار میں عمران نے گزند پہنچائی ہے اسے ملکی تاریخ میں بدترین سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
کراچیانمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں تفتیشی افسر نے عبوری چالان عدالت میں جمع کرا...
لاہورایران کی قومی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ 2026کے سلسلے میں پہلی بار امریکا پہنچ گئی ہے۔ایرانی ٹیم نے لاس اینجلس...
لاہور فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ایف کے مقابلے میں سویڈن نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیونس کو ایک کے...
لاہوراین سی اے وائٹ بال کیمپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے پی سی بی میڈیکل ٹیم کی...
لاہورپاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔پی سی بی کی جانب سے اعلان کیے گئے...
لاہورڈاکٹر یاسمین راشد نے کوٹ لکھپت جیل سے وکیل رانا مدثر عمر کےذریعے بیان جاری ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کوٹ...
لاہور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چینی اسٹریٹجک شیئر ہولڈرز نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں اپنی طویل المدتی...
لاہورپنجاب حکومت نے گندم کی مارکیٹ قیمت کے تعین اور خریداری کے لیے ایک نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے...