فخر ہے پاکستانی ہوں، اپنے جذبات بیان نہیں کرسکتا، نوح دستگیر بٹ

05 اگست ، 2022

برمنگھم(نیٹ نیوز)برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے نوح دستگیر بٹ نے ناصرف پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ اپنی کارکردگی سے سب سے دل بھی جیت لیے۔قومی ویٹ لفٹر نے مزید لکھا کہ مجھے آج فخر ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں اور میں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا، یہ سب میرے ماں باپ، دوستوں اور میرے تمام پاکستانیوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے، اپنے پیغام کے آخر میں نوح بٹ نے پاکستان زندہ باد کے ساتھ قومی پرچم اور دل والا ایموجی بھی استعمال کیا۔