لاہور(نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ نوح دستگیر نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ۔ عارف علوی نے پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ مستقبل میں بھی نمایاں کارکردگی جاری رکھیں گے۔وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے نوح دستگیربٹ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہانوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیم میں سونے کا میڈل جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے ۔