پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا

05 اگست ، 2022

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی میٹنگ میں فیڈریشن پربے ضابطگیوں، اینٹی ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل آصف زمان نے کہا کہ ویٹ لفٹرز کو معطل نہیں کیا گیا ہے البتہ معاملات 3 رکنی عبوری کمیٹی دیکھے گی۔