خاتون کے ساتھ 10لاکھ کا فراڈتحقیقات میں پیش رفت ، بینکنگ محتسب نے بھی نوٹس لے لیا

05 اگست ، 2022

کراچی (اسد ابن حسن) عمر رسیدہ خاتون سے 10لاکھ کا فراڈ کرنے والے نوسربازوں کے خلاف تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور بینکنگ محتسب نے بھی اس کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ دوسری طرف متاثرہ خاتون نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور دیگر ایف آئی اے افسران کو مراسلے بھیجے ہیں کہ ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کرنے والے نوسربازوں کے ساتھ ان کے بینک کے ملازمین شریک ہوسکتے ہیں اور اس حوالے سے بینک سے بھی تحقیقات کی جائیں۔