اسلام آباد(نیٹ نیوز) امریکی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ صحت کو 36 ہیلتھ وہیکلز عطیہ کی ہیں جن کی بدولت دور افتادہ علاقوں میں کورونا سمیت دیگر وبائی امراض کی ٹریکنگ اور تدارک میں مدد ملے گی، یہ عطیہ امریکی حکومت نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ذریعے فراہم کیا۔اس سلسلے میں باضابطہ تقریب کا انعقاد سول سیکرٹریٹ پشاور میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم اور صوبائی وزیر برائے صحت و فنانس تیمور ایس خان کی قیادت میں ہوئی۔یو ایس ایڈ سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال امریکہ اور پاکستان کے درمیان شاندار شراکت داری کے 75 سال پورے ہونے کا سنگ میل حاصل ہوا۔انہوں کہا کہ ہم خیبرپختونخوا میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ ہیلتھ وہیکلز اور تربیت سے طبی عملے کے لوگ دور افتادہ علاقوں سے بروقت اطلاعات حاصل کرکے لوگوں کو وبائی امراض سے بچاسکیں گے۔خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے وزیر برائے صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم کے دورہ اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
کراچیانمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں تفتیشی افسر نے عبوری چالان عدالت میں جمع کرا...
لاہورایران کی قومی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ 2026کے سلسلے میں پہلی بار امریکا پہنچ گئی ہے۔ایرانی ٹیم نے لاس اینجلس...
لاہور فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ایف کے مقابلے میں سویڈن نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیونس کو ایک کے...
لاہوراین سی اے وائٹ بال کیمپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے پی سی بی میڈیکل ٹیم کی...
لاہورپاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔پی سی بی کی جانب سے اعلان کیے گئے...
لاہورڈاکٹر یاسمین راشد نے کوٹ لکھپت جیل سے وکیل رانا مدثر عمر کےذریعے بیان جاری ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کوٹ...
لاہور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چینی اسٹریٹجک شیئر ہولڈرز نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں اپنی طویل المدتی...
لاہورپنجاب حکومت نے گندم کی مارکیٹ قیمت کے تعین اور خریداری کے لیے ایک نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے...