سپریم کورٹ،سندھ میں سرکاری زمینوں اور رفاہی پلاٹس پر قبضے ختم کرانے کا حکم

05 اگست ، 2022

کراچی (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے تین ماہ میں سرکاری زمینوں ، رفاہی پلاٹس پر قصبے ختم کرانے کا حکم دیتے رپورٹ طلب کر لی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ میں سرکاری زمینوں پر قبضے کا خاتمہ اور ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کا ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سست روی پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی سرزنش کردی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضے ختم کرانے کی کارروائی ابھی تک جاری ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک قبضہ ختم کیوں نہیں ہوا ؟ کب تک سرکاری زمینیں واگزار کرائی جائیں گی؟ ۔