لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے مرکزی بینک ’’بینک آف انگلینڈ‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ملک ایک سال تک جاری رہنے والی شدید کساد بازاری کا شکار ہو جائے گا جو 2008ء کے مالی بحران کے بعد آنے والا کساد بازاری کا طویل ترین دورانیہ ہوگا اور شاید اس کی شدت 1990ء کی دہائی میں آنے والی مہنگائی جتنی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی مہنگائی کی شرح 13؍ فیصد تک رہنے کی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں ہوں گی۔ بینک آف انگلینڈ نے اسے ’’ڈومز ڈے وارننگ‘‘ قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بینکوں نے شرح سود میں 0.5؍ فیصد اضافے کرے 1997ء کے بعد سے پہلی مرتبہ سب سے بڑا اضافہ کیا ہے او راب یہ 1.75؍ فیصد ہوگئی ہے۔
اسلام آباد اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب لانا زکی نسیبہ کوعالمی ادارے کی انسداد دہشتگردی...
لاہور لاہور کی مقامی عدالت نے اینکر پرسن عمران ریاض کے خلاف ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کر دیا۔عمران ریاض کو رہا...