رکن قومی اسمبلی علی وزیر کیخلاف سہراب گوٹھ میں درج مقدمے کا فیصلہ محفوظ

05 اگست ، 2022

کراچی (جنگ نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔علی وزیر کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں درج مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا اور عدالت کا کہنا ہے کہ علی وزیر کے خلاف اس کیس کا فیصلہ 19 اگست کو سنایا جائے گا ۔