حکومت سے مذاکرا ت ناکامی کےبعدشمالی وزیر ستان میں پہیہ جام ہڑ تا ل

05 اگست ، 2022

میران شاہ( نمائندہ جنگ) شمالی وزیرستان، اتمانزئی مشران کا حکومت کے ساتھ امن حوالے سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پورے وزیرستان میں پہیہ جام کردیا گیا اورتمام شاہراہیں رکاوٹیں کھڑی کرکے بند ،کاروباری مراکز بھی بند کر دئیے گئے ۔ تاجر برادری۔ ٹرانسپورٹ یونینز اور تمام مکاتب فکر نے اتمانزئی وزیر اور داوڑ احتجاجی کال اور دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ تمام شاہراہیں،بازار بند اور معمولات زندگی ٹھپ ھوکررہ گیا۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں عیدک کے مقام پر منعقدہ دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ احتجاج کو وسیع کردینگے۔