یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دیناچاہتے ہیں،ایاز صادق

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیراقتصادی امورسردارایازصادق نے کہاہے کہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری اورتعاون ہے ، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کامتمنی ہے ۔انہوں نے یہ بات جمعرات کوی پاکستان میں یورپی یونین کی سفیرڈاکٹررینا کیونکا سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہی۔