سپریم کورٹ منی لانڈرنگ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کرے،بھارتی اپوزیشن جماعتیں

05 اگست ، 2022

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے آئینی جواز کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے طویل مدتی اثرات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے اور حکم پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق حزب اختلاف کی کم از کم 17 جماعتوں کے رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک ایسی حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے گا جو اپنے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ انہوں نے بیان میں امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ اپنے اس خطرناک فیصلے پر نظر ثانی کرے گا۔