پاک قطر جنرل تکافل کا آئی کیپ کے ساتھ معاہدہ

16 اگست ، 2022

کراچی (جنگ نیوز) پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان(ICAP)کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت پاک قطرجنرل تکافل آئی کیپ کے ممبران، منسلک اداروں، طلباء اور اسٹاف کوخصوصی رعائت پر تکافل خدمات فراہم کرے گی۔