قومی اسمبلی، پاکستان ٹوبیکو بورڈ آرڈیننس 1968 میں ترمیم کا بل، انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن بل 2022 منظور

16 اگست ، 2022

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان ٹوبیکو بورڈ آرڈیننس 1968 میں ترمیم کا بل اور انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن بل 2022 متفقہ طور پر منظور کرلئے گئے۔ پیر کے روزقومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں ہوا، وزیرپارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ آرڈیننس 1968 میں ترمیم کا بل پیش کیا جس کو منظور کر لیا گیا اجلاس میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن بل 2022پییش کیا جس کو منظور کر لیاایوان کی کارروائی کے قواعد و ضوابط معطل کرکے بل پیش کیے گئے،محمود بشیر ورک نے کمیٹی کی رپورٹ پیش کی قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔