خیبرپختونخوا میں بھی ای سٹیمپنگ نظام نافذ ہوگا

28 دسمبر ، 2021

لاہور(خبر نگار)جعلی اور بوگس سٹامپ پیپرز کے خاتمے کیلئے پنجاب کی طرز پر خیبرپختونخوا میں بھی ای سٹیمپنگ نظام نافذ کیا جائیگا۔جعلی اور بوگس سٹامپ پیپرز کے خاتمے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور بورڈ آف ریونیو، خیبرپختونخوا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔