قلات منگچر میں بجلی کی ترسیل معطل،کاروبار ٹھپ

30 اگست ، 2022

قلات (نامہ نگار) قلات منگچر میں بجلی کی ترسیل معطل، بجلی سے منسلک کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا لوگ پینے کے پانی کے لیے بھی ترس رہے ہیں قلات منگچر کی پوری آبادی پانی کیلیے بجلی سے چلنے والی واٹرسپلائی اسکیموں اور زرعی ٹیوب ویلوں پر انحصار کرتی ہے بجلی کی بندش سے پینے کا پانی ناپید ہوگیا ہے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں انہوں نے حکام بالاسے مطالبہ کیا ہے کہ پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں اس کے علاوہ قلات منگچر میں موبائل سروس بھی بند رہنے سے صارفین کو رابطہ کرنے میں مشکلات درپیش ہیں صارفین نے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔