5 ارب اکٹھا ،ہماری فارن فنڈنگ کی حقیقت دیکھ لی ہوگی،عمران خان

31 اگست ، 2022

اسلام آباد (خبر نگار ) پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمیں عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے،امپورٹڈ حکومت نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے ،انہیں عام آدمی کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے،پاکستان میں کبھی مستقبل کیلئے فیصلے نہیں کئے گئے،ابتر معاشی حالات کو سدھارنے کیلئے مشکل فیصلے لینے ہونگے، پاکستان کو مشکل وقت سے نکالنے کیلئے بہترین پالیسی مرتب کریں گے،اسلام آباد میں تحریک انصاف کی جانب سےʼʼ پاکستان میں معاشی زبوں حالیʼʼ کے موضوع پر سیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں اپنی معاشی ٹیم کیساتھ اب باقاعدگی سے ملاقاتیں کروں گا،جو بھی حکومت آئے گی اسکو اب بدتر حالات کا سامنا کرنا پڑے گا،جب ہماری حکومت آئی تو بدترین معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑاتھا،پاکستان کے دوست ممالک نے مدد کی تو حالات کچھ سنبھل گئے تھے شہباز شریف اس صورتحال میں بھی ڈرامے کر رہا تھا،انہوں نےکہاکہ ہم نے کبھی ایکسپورٹ بڑھا کر اپنے ملک کی دولت بڑھانے کا نہیں سوچا ،میں نے بطور وزیراعظم اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقاتیں کیں،انہوں نے پاکستان میں پیسے بھیجے،الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کا ڈرامہ چلتا رہا تھا،انھوں نے اب ٹیلی تھون میں5ارب اکٹھاکرنےپر فارن فنڈنگ کی حقیقت دیکھ لی ہو گی،انہوں نے کہا کہ قیمتیں بڑھانے اور پیسہ اکٹھا کرنے کو معیشت نہیں کہتے،معیشت میں سب سے پہلے یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ انسانوں کو کیسے تحفظ دینا ہے، انکی حالات زندگی کیسے بہتر کرنے ہیں،پی ڈی ایم حکومت نے پچھلے چار ماہ میں جو مہنگائی اور ظلم کیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انکے ذہنوں میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ،30 سال ملک پر حکومت کرنے والے خاندانوں نے کبھی عوام کا نہیں سوچا، عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی طور پر بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،ہمیں اب پاکستان کیلئے وہ اقدامات کرنے ہونگے کہ جو آج تک کسی نے نہیں کئے ہیں،ہمیں یقینی طور پر مشکل فیصلے کرنے ہونگے،دریں اثنا عمران خان نے ٹیلی تھون مہم کے دوران دل کھول کر عطیات دینے والے عوام خصوصاً سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مجرموں کے ایک گروہ کےنرغے میں ہے، یہ مافیاز خوب جانتے ہیں کہ انتخابات میں یہ اپنے سیاسی انجام کو پہنچیں گے۔