اسلام آباد(جنگ نیوز) تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خود پر دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔سابق وزیراعظم نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے الزام پر درج دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ عمران خان کی طرف سے درخواست شعیب شاہین ایڈووکیٹ، بیرسٹر سلمان صفدر اور فیصل چودھری کے ذریعے جمع کرائی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تقریر پر دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت 20 اگست کو تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ خارج کیا جائے۔ پاکستان کے کچھ اصل ’’اسٹیٹس مین “ میں سے ایک ہوں۔ کورونا سے موثر انداز میں نمٹا، امریکا افغان مذاکرات کرائے، میرے خلاف بدنیتی سے دہشت گردی کا مقدمہ درج کرایا گیا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ میں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر دہشت گردی کی دفعات لگائی جائیں، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سرنڈر کر چکا ہوں، عبوری ضمانت منظور کی گئی، مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر فیصلے تک ایف آئی آر پر کارروائی معطل اور کرکے تفتیش روکنے کا حکم دیا جائے۔
اسلام آبادمٹی کا تیل 5 روپے 93 پیسے فی لیٹرمہنگا کر دیا گیا ۔اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کانوٹیفکیشن...
اسلام آباد اسلام آباد میں مصدقہ سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایران میں پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے...
اسلام آباد عمران کی بہن کے متنازع بیان سے پی ٹی آئی کا اظہار لاتعلقی ،پاکستان تحریک انصاف کے، سینیٹر علی...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی سائبر کرائم ایجنسی میں پیش نہ ہوئیں ، وکیل کے مطابق ملک سے...
کراچی ایران امریکا بالواسطہ رابطوں کی خبر، تیل قیمتوں میں تیزی کے بعد معمولی کمی، تہران نے ثالثوں کے ذریعے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت کے اندر...
مظفر آباد آزاد کشمیر میں انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔ انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ کے صدر نواز...
اسلام آباد ادویات کی قیمتوں پر لازمی کنٹرول ختم کرنے کی وجہ سے ادویات کا درآمدی بل بڑھ گیا اور 5ملٹی نیشنل...