لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی نوعیت کی جانچ کیلئے اسمبلی رولز آف بزنس کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے مسترد کر دی، درخواست میں فرید عادل نے موقف اپنایا کہ اسمبلی رولز آف بزنس کی دفعہ 43 میں سپیکر کو اراکین کے استعفوں کی نوعیت چانجنے کا اختیار دیا گیا ہے، قومی اسمبلی رولز آف بزنس کی دفعہ 43 آئین سے تجاوز کر رہی ہے، رولز آف بزنس کی دفعہ 43 مکمل طور غیرمتعلقہ اور غیر ضروری ہے، آئین قومی اسمبلی کو یہ اختیار نہیں دیتا کہ کسی رکن اسمبلی کے استعفے کی نوعیت کو جانچے، سپیکر قومی اسمبلی کسی بھی رکن کے استعفی کی نوعیت کی تحقیقات بھی کروانے کا مجاز نہیں ہے، اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کیلئے رکن کا ہاتھ سے لکھا ہوا استعفا ہی آئین کا تقاضا ہے، متعلقہ حلقے کے عوام کو نمائندگی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، استدعا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو زیرالتواء استعفوں کو فوری منظور کرنے کا حکم دیا جائے، سپیکر قومی اسمبلی کو ہاتھ کے بغیر لکھے گئے استعفوں کو فوری طور واپس کرنے کا حکم دیا جائے، اراکین اسمبلی کے استعفوں سے متعلق قومی اسمبلی رولز آف بزنس کی دفعہ 43 کی ذیلی شق 2 غیر آئینی قرار دی جائے۔
کراچی پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے 23 جون 2026 تک پابندی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال پر اقدامات کی...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہورحکومت نے نجکاری کمیشن کے ذریعے بجلی کی تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ،...
کراچی ناروےمیں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھادیا،مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
اسلام آبادایف بی آر کے ماتحت تمام فیلڈدفاتر ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز ہفتہ اور...
کراچی چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کی بھارت کو مضبوط بنانے کی کوششیں، واشنگٹن اور نیو دہلی...