اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) ایران ، افغانستان سے پیاز، ٹماٹر کے درآمدی پرمٹ فوری جاری کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے ، ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی دستیابی کا جائزہ لینے کیلئے وزیر تجارت نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس کوبتایا گیا کہ آئندہ تین ماہ میں ملک کو ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا کرنا پڑیگا، حالیہ سیلاب نے فصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے جس کے نتیجے میں ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور قلت متوقع ہے،اجلاس میں شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ٹماٹر اور پیاز کی درآمد سے اشیاء کی قیمتوں میں استحکام اور مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی، پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کو مزید آسان بنانے کیلئے وزارت تجارت، وزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق اور ایف بی آر ملکر کام کرینگے اور مارکیٹ میں اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئےروزانہ صورتحال کی نگرانی کرینگےاور ازالے کیلئے ضروری کارروائی بھی کرینگے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق پیاز اور ٹماٹر کے درآمدی پرمٹ 24 گھنٹوں میں جاری کریگی، وزارت نے ایف بی آر کو پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکس اور لیویز اگلے 90 دنوں کیلئے معاف کرنے کی تجویز بھی دی ہے،وزارت قومی خوراک اور تحفظ نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ درآمد میں سہولت فراہم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ درآمد کنندگان کیلئے کوئی رکاوٹ نہ ہو ۔
کراچی گیس منصوبے حملوں سے بچانےکیلئے قطر کے ایران سے خفیہ مذاکرات کا انکشاف ، ایرانی میزائل حملے میں قطر کے...
اسلام آباد پاکستان کے ممکنہ واجبات، جو کہ زیادہ تر ریاستی ملکیتی اداروں کے لیے جاری کردہ سرکاری ضمانتوں کی...
اسلام آباد خسارے پر قابو پانے کیلئے پاکستان کو 23.4 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ کی تلاش، یہ ختم ہونے والے مالی سال...
کرچی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت اب استحکام کی طرف جا رہی ہے۔ تنخواہ دار طبقے کو بجٹ میں...
اسلام آباد آئندہ مالی سال مختلف شعبوں کو جو سبسڈی دی جائے گی اس کاہدف1091ارب روپے مقرر کیاگیا ہے، رواں برس کے...
اسلام آبادرواں مالی سال کیلئے 25.16 کھرب روپے وسائل کا ہدف مقرر ،وسائل میں 24فیصد اضافہ کی توقع، محصولات کا ہدف...
اسلام آباد آئندہ مالی سال2026-27 کے وفاقی بجٹ میں آمدن اور اخراجات کا جو تخمینہ لگایاہے اس کے مطابق آمدن کے...
کراچیٹرمپ انتظامیہ کے سینئر اہلکار کے مطابق دونوں ممالک معاہدے کے 80 سے 85 فیصد حصے پر متفق ہو چکے ہیں، تاہم...