اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ، حنیف خالد) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے سیلاب زدگان خاندانوں کیلئے فوری طور پر دس کروڑ روپے کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ 30 اگست کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کا ہنگامی اجلاس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ عاصم رضا احمد کی صدارت میں ہوا جس میں پنجاب کے 1080 فلور ملوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اور سیلاب زدگان کو ہر ممکن امداد دینے کا فیصلہ کیا۔ فوری طور پر ہر فلور مل کیلئے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی فلور مل کی پیداواری صلاحیت (رولر باڈی) پر دس ہزار روپے سیلاب زدگان کیلئے لازماً دینگے پنجاب کی 1080 فلور ملوں میں 9800 رولر باڈیز ہیں اس طرح دس ہزار روپے فی رولر باڈی کے ریٹ سے نو کروڑ اسی لاکھ روپے موقع پر اکٹھے کر لئے گئے اس کے علاوہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے پنجاب برانچ کے چیئرمین طاہر علی ملک اور یکم اکتوبر سے چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا عہدہ سنبھالنے والے چوہدری افتخار احمد مٹو ایسوسی ایشن کے تمام ایگزیکٹو ارکان اور عہدیداران نے دس ہزار روپے فی رولر باڈی کے علاوہ مزید ایک کروڑ 44 لاکھ روپے پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلاب سے تباہ حال بہن بھائیوں کیلئے جمع کئے گئے اور یہ فیصلہ بھی ہوا کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن متفقہ طور پر قدرتی آفت کا شکار متاثرین کی مدد مذہبی قومی اور اخلاقی فریضہ کے طور پر جاری رکھے گی متاثرین کو مفت آٹا مہیا کریگی۔ جب تک سیلاب زدگان اپنے پائوں پر کھڑے نہیں ہو جاتے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ ان کو آٹے نقدی کی شکل میں امداد جاری رکھے گی۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...