اسلام آباد (فاروق اقدس/ نامہ نگار خصوصی) ملک میں سیلاب سے متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں اور مالی امداد کے نام پر فنڈنگ کے حصول میں بھاری رقوم پر بھی سیاسی شخصیات کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے دعوئوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ابھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ٹیلی تھون کے دوران کالز کے ذریعے تین گھنٹے میں ساڑھے پانچ ارب روپے جمع کرنے کا دعویٰ ہی متنازع تھا اور انکے سیاسی مخالفین ہی نہیں بلکہ دیگر حلقوں میں بھی اس دورانیہ میں اتنی خطیر رقم کی فنڈنگ پر بحث جاری تھی کہ اس رقم میں مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا ہے اور سیلاب کی صورتحال میں بھی مقبولیت کیلئے پوائنٹ سکورننگ کی جارہی ہے اور لائیو ٹیلیفون کالز میں جو وعدے کئے گئے ہیں اسکی کوئی ضمانت نہیں کہ وعدے کرنیوالے لوگ محض فرضی تھے یا حقیقی اور کیا وہ عطیہ کیلئے رقوم کی ادائیگی کرینگے بھی یا نہیں اور پانچ ارب سے زیادہ کے دعوے میں کتنا حقیقی طور پر مل سکے گا اسی بحث کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک گھنٹے میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے تقریباً ایک کھرب 30 ارب روپے جمع کر لئے ہیں جبکہ امریکہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل کے بعد پاکستان کو ساڑھے چھ ارب روپے کی امداد دی ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک بیان میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی اپیل پر ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، عالمی ادارہ صحت ،یونیسف، ہلال احمر، ریڈ کراس سمیت اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے مثبت ردعمل دیا ہے اور اپیل کے بعد چین، ترکیہ، امریکہ، برطانیہ، آزربائیجان، سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اوردیگر ممالک نے فوری امداد کا اعلان کیا جبکہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک سمیت مختلف عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی نیٹو میں ایران جنگ کے دوران امریکاکواڈوں تک رسائی دینے پر اختلاف، یورپی ممالک میں فوجی سہولت دینے پر...
کراچی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنے لئے مخصوص سی 32 اے طیارے میں اسلام آباد پہنچے۔ امریکی نائب صدر خود طیارے...
کراچی فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار24پر ایران سے پاکستان آنے والی دو پروازیں سب سے زیادہ ٹریک کی گئیں۔...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے سفارتی کردار کا...
اسلام آبادمالی سال 2026 میں 3.5 فیصد شرحِ نمو کے تخمینے کے باوجود، ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ...
لاہور 327ویں عالمی وساکھی میلے کے موقع پر بھارت سے 2840 سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئےجہاں...
کراچی ایران جنگ بندی، عالمی منڈیوں میں تیزی، امیر ترین افراد نے ایک دن میں 742 کھرب روپے کما لیے۔ جنگ بند ہونے...
اسلام آباد پاکستان سول اعزازات کے لئے افراد کی نامزدگی اور انتخاب کا مقررہ معیار اور طریقہ کار پارلیمنٹ میں...