پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کا کام قا نون سازی ہے بدقسمتی سے انھیں ترقیاتی فنڈز کے معاملات میں الجھا کر ان کی توجہ دوسری طرف موڑ دیجاتی ہے جس سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ فاضل جسٹس نے یہ ریمارکس تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ارباب عامر ایوب کی رٹ کی سماعت کے دوران دیئے۔جسٹس روح الامین اور جسٹس شاہد خان پر بینچ نے دلائل سننے کے بعد فنڈز کی وفاق منتقلی اور تقسیم کو روک دیا اور اس حوالے سے پارلیمانی امور پلاننگ ڈویژن اور کیبنٹ ڈویژن سے جواب طلب کرلیا ۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل خالد رحمان ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل پشاور کے حلقہ این اے 28 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ، تحریک انصاف کے سابقہ دور میں ان کے حلقہ کے لئے سسٹین ایبل اچیومنٹ پروگرام تحت 350 ملین روپے کی منظور دی گئی جس میں سے 300 ملین روپے کے منصوبے پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں ،جب دوسری حکومت آئی تو ایک اور سٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی اور انہوں نے باقی ماندہ 50 ملین روپے واپس وفاقی کو ارسال کرنے کے احکامات جاری کئے اور قرار دیا کہ اس حوالے سے اس کی دوبارہ تقسیم کی جائے گی ۔
کیلیفورنیا اوپن اے آئی مقدمہ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، مسک اور آلٹمین کےایک دوسرے پر سنگین الزامات،...
اسلام آباد سینٹ کمیٹی نے سندھ غیر ملکی معاونت سے جاری منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار...
لاہور پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے ویمنز ٹیم کو ون ڈے کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی وائٹ واش کردیا۔تین میچوں پر...
کراچی پاکستان کے معروف مصور اور سنجیدہ فنِ مصوری کے بے مثال فنکار جمیل نقش کی ساتویں برسی آج ہفتہ 16 مئی کو...
لاہور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کوریا کو 4 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان مدعو کیا ہے۔پاکستان ہاکی...
لاہور پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔کراچی کے...
کراچی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے گریڈ 19 کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے تبادلوں اور تعیناتوں کے احکامات جاری کر...
اسلام آباد پاکستان میں سکول نہ جانیوالے بچوں کے اعدادوشمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیے گئے ۔وفاقی وزیر تعلیم...