ہندوتوا ایجنڈے کے تحت کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،حریت کانفرنس

31 اگست ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی) سینئر حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہاہے کہ ہندوتوا ایجنڈے کے تحت کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔، بھارتی فوج نےجموں کشمیر میں 1989 سے اب تک دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست کے دوران لاپتہ کردیا ، جموں وکشمیر کے پونچھ ، بارہ مولہ ، باندی پورہ، کپواڑہ میں گمنام قبریں پائی گئی۔ لاپتہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں گمنام قبروں کا انکشاف بھی ہوا اور جموں وکشمیر کے پونچھ ، بارہ مولہ ، باندی پورہ، کپواڑہ میں گمنام قبریں پائی گئی ہیں۔