یوکرینی فوج کی کرائمیا کی جانب پیشقدمی، روسی گولہ باری سے4شہری ہلاک

31 اگست ، 2022

کیف،ماسکو(نیوز ایجنسیاں)یوکرینی فوج نے کرائمیا کے قریب مقبوضہ شہر کھیرسن کو روسی فوجیوں سے آزاد کروانے کے لیے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پیش قدمی شروع کر دی ہے ،یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم 4افراد ہلاک ہو گئے،تفصیل کے مطابق یو کرینی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے روسیوں کی قائم کردہ پہلی دفاعی لائن کو توڑتے ہوے آگے کی طرف پیش قدمی کی ، جبکہ روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی افواج نے یوکرین کے جنوبی شہر کھیرسن اور میکوائیو علاقوں میں تین سمتوں سے حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے یوکرینی فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔