برطانیہ، توانائی نرخوں میں اضافہ قحبہ خانے بند ہونے پر مجبور

31 اگست ، 2022

لندن (اے ایف پی) توانائی کی بے قابو بڑھتی ہوئی قیمتوں نے برطانیہ میں قحبہ خانوں کو بند ہونے پر مجبور کر دیا ہے ، مالکان نے اس صنعت کو بچانے کے لیے حکومت سے مداخلت کی اپیل کی ہے ، برطانیہ کے 6 بڑے قحبہ خانوں اور شراب کشید کرنے والی فیکٹریوں کے مالکان کے مطابق رواں سال توانائی کے نرخوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔ بجلی کے بل اب 38 ہزار 600 ڈالرز مزید اضافہ کے ساتھ آ رہے ہیں ۔