امریکا، شدید بارشوں کے بعد کیکٹس کا 200 برس پرانا پودا اکھڑ گیا

31 اگست ، 2022

لاس اینجلس (اے ایف پی) امریکی ریاست ایری زونا میں شدید بارشوں کے بعد 200 برس پرانا ساگوارہ کیکٹس کا پودا اکھڑ گیا۔ ایری زونا اسٹیٹ پارکس نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں بتایا یہ 200 برس پرانا قد آور ساگوارہ کا پودا کاتالینا اسٹیٹ پارک میں لگا ہوا تھا جسے دور دراز سے لوگ دیکھنے آتے تھے اور اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔